متحدہ عرب امارات میں لائیو انٹرنیٹ کال سروس اسکائپ بند کردی گئی

Samaa Web Desk
January 2, 2018

دبئی: متحدہ عرب امارات میں آن لائن فری ویڈیو اور آڈیو کال کی ایپلی کیشن اسکائپ پر پابندی عائد کردی گئی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یواے ای حکومت نے موبائل، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ سے انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی مفت ویڈیو اور آڈیو کال کی سہولت ختم کردی۔ مواصلاتی کمپنی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسکائپ کو غیر لائسنس شدہ آئی ڈیز کی وجہ سے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول تک رسائی بند کردی ہے۔

اسکائپ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یواے ای حکام نے ہماری توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ ان کی ایپلی کیشن کو پورے امارات میں بند کردیا گیا ہے اور اسکائپ کی یہ سروس غیر معینہ مدت تک فراہم نہیں ہوسکتی۔

خیال رہے کہ اسکائپ کے ذریعے کمپیوٹر، اسمارٹ فونزاور ٹیبلیٹس وغیرہ پر وائس اور ویڈیو کالز کی جاتی ہیں اور اس سروس کی بندش سے متحدہ عرب امارات میں موجود صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماء