سال نو کا پہلا سپر مون

Samaa Web Desk
January 1, 2018

کرچی : سال کے پہلے ہی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سال کے پہلے ہی دن سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، یکم جنوری کو غروب آفتاب کے بعد چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آئے گا، آج رات چاند زمین سے کم ترین فاصلے پر ہونے کی وجہ سے 16 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 2 سپر مون ہونگے، پہلا آج رات جبکہ دوسرا 31 جنوری کو دیکھا جاسکے گا جبکہ 31 جنوری 2018ء کو سال کا پہلا چاند گرہن بھی ہوگا۔

ماہرین کے مطابق چاند کے زمین سے قریب ترین مقام پر آنے کے باعث ’سپر مون‘ کہلاتا ہے، گزشتہ سال دسمبر میں بھی پاکستان میں سپر مون دیکھا گیا تھا۔ سماء