نیا سال شروع ہوتے ہی واٹس ایپ صارفین پریشان

January 1, 2018

کراچی : سال2018ء شروع ہوتے ہی دُنیا بھر کے مختلف ملکوں میں واٹس ایپ کی سروس بند ہو گئی ہے۔

پاکستان، یورپ، بھارت، ملائیشیا ، امریکہ سمیت متعدد ممالک میں نیا سال شروع ہوتے ہی واٹس ایپ میسجنگ سروس میں تعطل آگیا ہے اور پیغامات بھیجنے کا سلسلہ رُک گیا۔

تاہم واٹس ایپ سروس دوبارہ مختلف ممالک میں بحال ہونا شروع ہو گئی، کمپنی کی طرف سے ابھی تک سروس کی معطلی بارے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا۔ سماء