ایل جی نے ارسٹو 2 اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

Samaa Web Desk
January 24, 2018

سیول: جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ’’ایل جی‘‘ نے ارسٹو 2 اسمارٹ فون متعارف کروا دیا۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئے اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرے سے موبائل کو ان لاک کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سکیورٹی کیلیے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سمارٹ فون کی بیٹری 2410 ملی ایمپئیر آورز اور ٹاک ٹائم 17 گھنٹے سے زائد ہے۔ فون کی قیمت 140 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اے پی پی