بھارت نے اپنا 100 واں مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیج دیا

January 12, 2018

نئی دہلی : بھارت نے اپنا 100واں سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔

میڈیا کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھوٹی ساخت کے کل 31 سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے تابناک مستقبل کی نشانی ہے، کوشش ہے کہ ملکی خلائی پروگرام کو مزید وسعت دی جائے، جس کیلئے مختص بجٹ میں اضافہ بھی زیر غور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال بھارتی خلائی پروگرام پر سالانہ 4 بلین ڈالر کے برابر رقوم خرچ کی جاتی ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.