زیورخ میں آئی فون کی بیٹری پھٹنے سے ایک شخص زخمی

Samaa Web Desk
January 10, 2018

زیورخ: سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے ایپل اسٹور میں آئی فون کی بیٹری کے اچانک شدید گرم اور پھٹنے سے مرمت کرنے والے شخص کا ہاتھ جل گیا۔


زیورخ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئی فون مرمت کرنے والا شخص موبائل سے بیٹری نکال رہا تھا۔ بیٹری انتہائی گرم ہونے کے باعث پھٹ گئی اور اسکا ہاتھ تھوڑا سا جلا گیا۔

پولیس بیان کے مطابق بیٹری پھٹنے سے وہاں دھوا بھر گیا جس کے باعث تقریبا 50 کے قریب گاہکوں اور ملازمین کو اپنا کاروبار چھوڑ کر عارضی طور پر ایپل اسٹور سے باہر نکلنا پڑا۔

واقع کے فوری بعد سات افراد کو طبی امداد دی گئی تاہم کسی شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کی نوبت نہیں آئی۔ ایپل نے پولیس کے بیان پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.