دنیا کا چھوٹا ترین موبائل فون

December 30, 2017

     لندن:  برطانوی کمپنی نے دنیا کا چھوٹا ترین موبائل فون متعارف کروا دیا، نصف انچ اسکرین کے حامل اس موبائل کا وزن 13 گرام ہے۔

برطانوی کمپنی نے کا سب سے چھوٹا اور قابلِ استعمال موبائل فون بنانے کا دعوی کیا ہے، جس کی اسکرین نصف انچ، وزن 13 گرام جبکہ اس کی لمبائی بالغ انسان کے انگوٹھے سے بھی کم ہے۔

اس فون پرٹو جی نیٹ ورک سے آگے کا نیٹ ورک کام نہیں کرتا اور یہ نیٹ ورک دنیا بھر میں تیزی سے ختم ہورہا ہے۔

کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ یہ ایمرجنسی میں استعمال کرنے والا فون ہے اور کسی بھی طرح جدید ترین اسمارٹ فون کی جگہ نہیں لے سکتا۔

یہ فون ٹو جی نیٹ ورک پر کام کرتا ہے اور یہ سروس امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، یورپ اور ایشیا کے بعض ممالک میں ختم ہورہی ہے۔

دوسری جانب تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ یہ اتنا چھوٹا ہے کہ اس پر ایس ایم ایس ٹائپ کرنا اور فون کرنا قدرے مشکل ہے۔ اس فون کا نام زینکو ٹائنی ٹی ون رکھا گیا ہے۔

موبائل فون کا وزن پانچ روپے کے دو عدد پاکستانی سکوں کے برابر ہے، موبائل کی اسکرین ریزولیوشن صرف 64 ضرب 32 پکسل ہے، اس کی بیٹری کی قوت 200 ایم اے ایچ ہے جو تین دن چلتی ہے اور 180 منٹ تک بات کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

 فون بک میں 300 نمبر اور میسج فولڈر میں صرف 50 پیغامات ہی رکھے جا سکتے ہیں۔  ایجنسی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.