آگر آپ ذہنی الجھن یا پریشانی کا شکار ہیں تو خوش ہوجائیں

December 6, 2017

برلن : جرمنی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کا شکار افراد اپنی اس بیماری سے چھٹکارا پا سکتے ہیں، کیوں کہ ذہنی تناؤ دور کرنے کا نیا آلہ سنسیٹ متعارف کرادیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حال ہی میں بین الاقوامی کمپنی کے ماہرین نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو ذہنی تناؤ دور کرنے کا کام انجام دے گا۔ ماہرین نے اسے ’’سنسیٹ ‘‘ کا نام دیا ہے،یہ آلہ کم فریکوئنسی کی صوتی لہریں خارج کرتا ہے، ان لہروں کی شدت کو اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔

 

سنسیٹ کسی پیس میکر کی طرح کام کرتا ہے، یہ آلہ لہروں کے ذریعے دوران خون کو معتدل اور دل کی دھڑکن کو متوازن کرتا ہے، سانس لینے کا عمل بہتر بناتا اور نظام ہضم کو طاقت دیتا ہے۔

AFP6E1 Silhouette of a woman sitting by a window in a dim room and holding her head

اس آلے کا استعمال بہت آسان ہے، سب سے پہلے مریض کو آنکھیں بندکر کےآرام دہ انداز میں لٹا دیا جاتا ہے، پھر اسے سینے پر دل کے مقام سے تھوڑا سا دور رکھ دیا جاتا ہے، پھر سنسیٹ ارتعاش لہریں پیدا کرکے صوتی لہریں اعصاب تک بھیجتا ہے۔ یہ لہریں پیٹ اور سینے میں پھیل جاتی ہیں۔

 

اس طرح مریض تھوڑی دیر میں پرسکون ہوجاتا ہے اور خود کو توانا محسوس کرنے لگتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ عمل ویگل ٹوننگ کہلاتا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.