سام سنگ کا نیا ڈوئل اسکرین فلپ موبائل متعارف

December 3, 2017

دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے بغیرکیس بڑی پروموشن کے نیا ڈوئل اسکرین فلپ موبائل متعارف کرادیا۔

اسمارٹ فونزکے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے پہلے کی طرح اس باربھی اپنا فلپ اسمارٹ فون خاموشی سے ہی متعارف کرادیا۔

سام سنگ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا ڈوئل اسکرین فلپ موبائل ’’ڈبلیو2018‘‘ اب تک کا سب سے مہنگا فلپ موبائل فون قراردیا جا رہا ہے فی الحال اس کی قیمت کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا مگرممکنہ طورپر یہ 1500 سے 3 ہزار ڈالرز کے درمیان کہی جا رہی ہے۔

نئے فلپ موبائل کی نمایاں خصوصیات میں 4.2 انچ کی اسکرین، 6 جی بی ریم، 64 جی بی ڈیٹا اسٹوریج، بکس بی ، ون پوائنٹ اپرچرکیمرہ، 12 اور 5 میگا پکسلز کے 2 رئیرز کیمرے شامل ہیں جبکہ اسے ایلیجنٹ گولڈ اور پلاٹینم کلرزمیں متعارف کرایا گیا ہے۔ ڈبلیو 2018 کی بیٹری 2300 اے ایم ایچ ہے جبکہ اس میں اسنیپ ڈراگن 835 کی چپ لگائی گئی ہے۔

سام سنگ کے فلپ اسمارٹ کا وزن گلیکسی ایس 8 اور گلیکسی ایس ایٹ پلس سے زیادہ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2017 میں بھی سام سنگ نے ایک فلپ فون متعارف کرایا تھا۔ رواں سال سام سنگ کی ڈبلیو سیریز کو 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.