دبئی ایئر شو آب و تاب سےجاری،پاکستانی دستہ بھی شامل

November 13, 2017

دبئی : دبئی ایئر شو میں ایمریٹس ایئرلائن اور بوئنگ طیارہ ساز کمپنی کے درمیان 15.1 ملین ڈالر کا ریکارڈ معاہدہ ہوا ہے، جب کہ ایئر شو میں پہلی بار سعودی عرب بھی شرکت کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایئر شو کا آغاز ہو گیا ہے، ایئر شو میں پاک فصائیہ کا دستہ بھی شریک ہے۔ ایئر شو کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ ایئرشو میں پاک فضائیہ کا جے ایف سترہ تھنڈر اور سپر مشاق طیارے بھی شامل ہیں، جب کہ دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین بھی وہاں موجود ہیں۔

ایئرشو کے پہلے ہی روز کمرشل جیٹ اور بوئنگ طیاروں کی سب سے بڑی کمپنی اور مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئرلائن نے 40، 10 787ڈریم لائنرز طیارے خریدنے کے 15.1 ارب ڈالرز کے معاہدے بھی کیے۔

امریکی کامرس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، اس حجم کی ڈیل سے 75ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ ایئر شو پانچ روز تک صبح 10بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.