زہرہ اورمشتری کو زمین سے دیکھیے

November 12, 2017

علم فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی۔سیاروں اور ستاروں کے بارے میں جاننے کا شوق رکھنے والے افراد اب زمین سے زہرہ اورمشتری سیارے کو ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بغیر کسی تکنیکی آلے کی مدد سے آسمان پر ان سیاروں کا نظارہ پیر کو طلوع آفتاب سے قبل کیا جا سکتا ہے۔

یہ دونوں سیارے کل  جنوب مشرق کی سمت میں ایک روشن ستارے کی مانند دکھائی دیں گے۔برطانیہ میں یہ نظارہ دیکھنے کے لیے بہترین وقت طلوع آفتاب سے 40 منٹ قبل ہوگا۔

سیارہ مشتری کے چار گیلیئن چاند کو ٹیلی سکوپ کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔ لیکن یہ نظارہ دیکھنے کے لیے آسمان کا صاف ہونا ضروری ہے۔

البتہ شمالی امریکی اور انگلینڈ میں دونوں سیاروں کا مشاہدہ کرنے والوں کو کوئی مشکل نہیں ہوگی، کیوں کہ یہ سیارے آسمان پر انتہائی نیچے ہوں گے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.