ٹیکسی سروس اوبر نے طیارے بھی متعارف کرادیئے

November 10, 2017

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے اب ہوا میں بھی ٹیکسی چلانے کا ارادہ کرلیا، زمین پر دوڑتی ٹیکسیوں کے بعد اب فضا میں اڑتے طیارے بھی ٹیکسی کی سروس فراہم کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فضائی ٹیکسی کیلئے امریکی خلائی ادارے ناسا اور اوبر کے درمیان فلائنگ ٹیکسی ایئر کنٹرول سسٹم بنانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سال 2020ء میں امریکی شہر لاس اینجلس میں فلائنگ ٹیکسی کی سروس شروع ہوگی۔ دو سو میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائی ٹیکسی میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

یہ کمپنی 2023ء تک یورپ اور امریکا کے اکثر شہروں میں فضائی ٹیکسی سروس چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.