ایپل کے اثاثوں کی مالیت ایک ہزار ارب ڈالر ہوگئی

November 6, 2017

کیو پر ٹینو : معروف کمپنی ’ایپل‘ کے اثاثوں کی مالیت 1000 ارب ڈالرتک جا پہنچی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیلولر اورکمپیوٹر ساز کمپنی ’ایپل‘ کے اثاثوں کی مالیت 1000 ارب ڈالر یعنی 10 لاکھ 6 ہزار ارب پاکستانی روپے کے قریب ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں توقع کی جارہی تھی کہ ایپل کا نیا موبائل فون ’’آئی فون ایکس‘‘ مارکیٹ میں آنے کے بعد کمپنی کے اثاثوں میں کمی آسکتی ہے ، تاہم توقعات کے برعکس اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد کمپنی کے اثاثوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ دیکھا گیا۔

ایپل کمپنی کے ایک حصص کی مالیت 3.7فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 174.26 ڈالر ہوگئی ہے، مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ تقریبا 32 ارب ڈالر ہے۔

کمپنی کی جانب سے سال 2017 میں آئی فون ایکس کے مجموعی طور پر 3 کروڑ سیٹس بنائے جانے کے اعلان کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی فون ایکس کی فروخت میں تیزی دیکھی جاسکتی ہے۔ مورگن اسٹینلے کی منیجنگ ڈائریکٹرکیٹی ہوربٹ کا کہنا ہے کہ ایپل کمپنی کی مختلف مصنوعات کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے جن میں آئی فون کے مختلف ماڈلز، آئی پیڈ، دی میک اور ایپل واچ بھی شامل ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.