ٹکٹ کٹاؤ ؛گلیکسی نوٹ 8 مفت پاؤ

October 26, 2017

نوٹ سیون کی بیٹریاں پھٹنے کے بعد دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسا اقدام اٹھایا کہ سب کے دل جیت لیے۔ دوران پرواز تمام مسافروں کو جدید اسمارٹ فون مفت دیے گئے۔

اسمارٹ فون کے لیے دنیا کی معروف کمپنی سام سنگ کی ساکھ گزشتہ سال گلیکسی سیریز نوٹ سیون کی بیٹریاں پھٹنے سےخاصا نقصان پہنچا تھا۔ نہ صرف بیٹریاں پھٹیں بلکہ سام سنگ کے موبائل میں آگ لگ جانے کے بھی متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔

ایسے واقعات کے بعدبیشترائرلائنز نے دوران پرواز سام سنگ کا یہ اسمارٹ فون رکھنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ کمپنی نے اپنی غلطی مانتے ہوئے نوٹ سیون سیریزکے فون واپس بھی منگوا لیے تھے۔ شاید اسی بات کا ازالہ کرنے کے لیے سام سنگ نے دوران پرواز 200 مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 جیسے جدید ترین اسمارٹ فون کا تحفہ دیکرحیران کردیا۔

سام سنگ نے خصوصی مہم کے تحت اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے کورونا جانے والی پرواز میں سفرکرنے والے تقریبا دو سو مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 تحفے میں دیا۔ یہ مہنگا تحفہ پا کرمسافر خوشی سے پھولے نہ سمائے کیونکہ جدید اسمارٹ فون کی قیمت جہاز کے ٹکٹ سے زیادہ ہے۔ اس موقع پر مسافروں نے خوب سیلفیاں بھی لیں۔ سماء