سام سینگ کے بعد ایپل نے بھی فولڈایبل فون کااعلان کردیا

Samaa Web Desk
October 13, 2017

نیویارک : معروف جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اور زیڈ ٹی ای کمپنی کے بعد اب ایپل کمپنی بھی فولڈ ایبل فون بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فولڈایبل ایپل فون کےلئے ایل جی ڈسپلے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر یہ فون سال 2020 تکل مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

ایپل اس مد میں کثیر سرمایہ خرچ کر رہا ہے تاکہ وہ ایک ایسا او ایل ای ڈی ڈسپلے بنانے میں کامیابی حاصل کر لے جسے فولڈ ایپل اسمارٹ فون میں استعمال کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ سام سنگ کمپنی بھی فولڈ ایبل اسمارٹ فون بنانے پر کام کررہی ہے اور اسے آئندہ سال لانچ کرنے کا اعلان بھی کرچکی ہے۔ سماء