اپنی بیٹری کو زیادہ دیر استعمال کریں ،مگر کیسے ؟

October 11, 2017

شکاگو : کیا آپ اپنے فون کی بیٹری کے جلد ختم ہونے سے پریشان ہیں ؟؟ تو اب فکر کی ضرورت نہیں، ہم آپ کو چند ایسی ضروری ٹپس بتائیں گے جس پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے فون کی بیٹری کو زیادہ سے زیادہ استعمال کر سکیں گے۔

موبئل فونز ہر وقت ہاتھ میں رکھنا اور اس کا استعمال اکثر لوگوں کیلئے اتنا ضروری ہوگیا ہے کہ اگر اچانک کسی کام کے دوران موبائل فون کی بیٹری ختم ہوئے جائے تو موڈ بھی اس کے ساتھ ساتھ خراب ہو جاتا ہے، مگر ہم آپ کو بتا رہے ہیں کچھ ایسے ٹوٹکے جس پر عمل کرکے آپ اپنے فون کی بیٹری کو زیادہ دیر تک استعمال میں رکھ سکیں گے۔

ایپلی کیشنز کی فوری بندش:

صارفین کو چاہئے کہ سب سے پہلے موبائل فون کی سیٹنگ میں جا کر یہ دیکھ لیں کہ کون سی ایپلی کیشن زیادہ بیٹری صرف کرتی ہیں۔ جو ایپلی کیشن زیادہ بیٹری استعمال کرتی ہو اسے کام کے بعد فوراً بند کردیا جائے جس سے بیٹری ضائع ہونے سے بچ سکتی ہے۔

لو پاور موڈ آپشن:

صارفین کو سیٹنگ میں موجود 'لو پاور موڈ آپشن آن رکھنا چاہئے، یہ 20 فیصد چارجنگ بچنے کی صورت میں فوراً آگاہی فراہم کرتا ہے۔ یہ ان تمام ایپلی کیشنز کو روک دیتا ہے جو بیگ گراؤنڈ میں چلتی رہتی ہیں یا آٹو ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں۔

موبائل آٹو لاک:

جتنی دیر تک فون کی اسکرین لائٹ جلتی رہتی ہے فون کی بیٹری کم ہوتی رہتی ہے تاہم ہمیشہ 'آٹو لاک کو آن رکھنا چاہئے تاکہ فون استعمال کرنے کے بعد خود ہی لاک ہوجائے جس سے بیٹری محفوظ رہ سکے۔

لوکیشن سروس کو بند رکھا جائے:

'لوکیشن سروس صارفین کے لئے مددگار ہے لیکن اس سے فون کی بیٹری بھی تیزی سے خرچ ہوتی ہے اور لوکیشن سروس 'ان ایبل رہنے سے اگر صارف اسے استعمال نہ بھی کر رہا ہو تو بیٹری خرچ ہوتی رہتی ہے۔

آٹو برائٹنیس آن رکھیں:

اگر صارف نے موبائل اسکرین کی برائٹنیس بڑھا رکھی ہے تو یقیناً بیڑی تیزی سے ختم ہوگی اس لئے تاکید کی جاتی ہے کہ صارف اپنا موبائل 'آٹو برائٹنیس آپشن پر کردیں، اس کی مدد سے موبائل اسکرین کی روشنی موجودہ جگہ کے لحاظ سے فراہم ہوگی۔

وائی فائی اور ڈیٹا کنکشن ساتھ استعمال نا کیا جائے:

وائی فائی استعمال کرتے ہوئے یہ ضرور خیال کیا جائے کہ ڈیٹا انٹرنیٹ استعمال نا کیا جائے کیوں کہ دونوں کا ایک ساتھ استعمال بیڑی کو متاثر کرتا ہے۔

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.