پاکستان میں انٹرنیٹ کااستعمال بڑھ گیا، رپورٹ

October 10, 2017

اسلام آباد: سال 2012ءسے لے کر 2015 ءکے دوران 16 ملین سے زائد پاکستانی آن لائن ہوئے جو ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی مجموعی تعداد کا47فیصد بنتاہے۔

یہ بات اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی ( یو این سی ٹی اے ڈی) کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کااستعمال روز بروز بڑھ رہا ہے اور اس وقت پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 10 معیشتوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

اس رینکنگ میں پاکستان 9ویں پوزیشن پر ہے جبکہ ایران 7سات اور بنگلہ دیش 10ویں پوزیشن پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی اور سمارٹ فون کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کے ذریعے تجارت کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ دراز ، علی ایکسپریس ، کیمو، اوبر اور کریم استعمال کرنے والے صارفین بھی انٹرنیٹ کااستعمال کررہے ہیں ۔

ایک سروے کے مطابق سمارٹ فون استعمال کرنے والے 73 فیصد صارفین موٹر رائیڈ سروس استعمال کرنے میں معاون ایپلیکیشنز استعمال کررہے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.