کھاناپکانےوالوں کوکھانےکےشوقین افرادسےملانےوالی ایپ

October 9, 2017

لاہور:دونوجوانوں نےایسی موبائیل ایپلیکیشن تیارکرلی جوکھانابنانےوالوں اور کھانا کھانے والوں کو ملاتی ہے۔ایپ میں بےشمارڈشز مناسب نرخوں پر دستیاب ہوتی ہیں اوراس سےگھریلو خواتین بھی باعزت روزگار کمارہی ہیں۔

ہوم اسٹونامی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈکرکےکھانےکی ورائٹی آپ کے سامنے ہوگی۔آپ کو جس شیف کی جو ڈش چاہیے ہو،آرڈرکردیں۔ایپ میں روز کا مینیو مختلف ہوتا ہے۔

ایپلیکیشن بنانے والے افراد کہتے ہیں کہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے ایک فرد سے لے کر پچاس افراد تک کا کھانا منگوایا جا سکتا ہے ۔

ایپلیکیشن میں شامل خواتین و حضرات روز اپنے گھر میں ہی کھانا تیار کرتے ہیں جو اُن کی اپنی ضرورت سے کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ایپ میں گوشت،سبزی، دال،برگرز،اسنیکس سمیت سب کچھ دستیاب ہے۔

گھر سے باہر رہ کر بھی آپ گھر جیسے کھانے کھاسکتے ہیں ۔  سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.