نئےاسمارٹ فونزکےاسمارٹ فیچرز

September 14, 2017

 

کیلی فورنیا: چہرہ پہچانے، چارجنگ کے لیے تار لگانے کی ضرورت نہیں، جیسی شکل بناؤ، ویسا ہی ایموجی بنادے اور بٹن بھی کوئی نہیں۔ ایپل نے آئی فون ایکس متعارف کرادیا۔

اسمارٹ فونز کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا،آپ کو کوئی پہچانے یا نہ پہچانے آپ کا آئی فون ضرور پہنچانے گا۔ اس فون میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کمال ہے۔عمر کے ساتھ ساتھ چہرے پر ہونے والی تبدیلی کو بھی پہچان لے گا۔

فون کو لاک یا ان لاک کرنے کے لیے ایپل نے فیس آئی ڈی بھی متعارف کرادی ہے۔

سیٹ کیے گئے چہرے کے زاویوں سے اب فون لاک اور اَن لاک ہوگا۔آئی فون ایکس کی پانچ اعشاریہ آٹھ انچ کی اسکرین پراب کوئی بٹن نہیں ہوگا۔

یہی نہیں بلکہ سیون میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ تھری ڈی ٹریکنگ فنکشز کا حامل ہے۔

آئی فون کا فرنٹ کیمرہ آْٓپ کے موڈ کے حساب سے کوئی بھی ایموجی ڈیزائن کرسکتا ہے۔آئی فون ایکس میں وائر لیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار دوسواسی روپے ہوگی جبکہ دوسو چھپن جی بی کا فون ایک لاکھ اکیس ہزار اٹھاسی روپے میں تین نومبر کو ریلیز ہوگا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.