ایپل نےنئےاسمارٹ فونزلانچ کردئیے

September 13, 2017

کیلی فورنیا: آئی فون کے متوالوں کا انتظار ختم ہوا۔ ایپل آئی فون کی دسویں سالگرہ پر آج تین نئے فون لانچ کررہی ہے جو نومبر میں مارکیٹ میں آجائیں گے۔

اسٹیوجابز کے دنیا سے رخصت ہونے کے چھ برس بعد ایپل کی دسویں سالگرہ پرآئی فون ایٹ اور ایٹ پلس لانچ کیا گیا ہے جس میں نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔

ان فونز کی قیمت ایک ہزار ڈالر تک مقررکی گئی ہےجورفتہ رفتہ کم ہوگی۔ آئی فون کانیاماڈل آئی فون ایکس بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔یہ فونز نومبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔

اس کے علاوہ ایپل کی واچ کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور ایپل ٹی وی کا بھی ایچ ڈی ورژن لانچ کیا جا رہا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.