بھارت کا بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان

September 12, 2017

نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم مودی نے سال 2023ء تک بھارت میں بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق بھارتی اور جاپانی وزرائے اعظم جمعرات کو مغربی ریاست گجرات میں بھارت کی پہلی بلٹ ٹرین کے منصوبے پر کام کا افتتاح کریں گے۔ جاپانی تعاون سے یہ منصوبہ دسمبر 2023ء تک مکمل ہو گا اور اس پر 19 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

جرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد سے اتوار 10 ستمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق بھارت کو، جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، ہر روز ریل گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے والے اپنے کروڑوں شہریوں کے لیے ایک زیادہ مؤثر اور تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی ضرورت ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014ء میں اپنی پارٹی کی بہت بڑی انتخابی کامیابی سے پہلے عوام سے وعدے کیے تھے کہ وہ ملکی ریلوے نظام میں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کو یقینی بناتے ہوئے اسے جدید تر بنائیں گے۔

اسی سلسلے میں انہوں نے بھارتی ووٹروں سے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ ملک میں انتہائی تیز رفتار بلٹ ٹرین بھی متعارف کرائیں گے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.