پاکستانی انجینئر نے انوکھی کار ایجاد کرلی

September 8, 2017

کراچی : کراچی کے پروفیسر نے بجلی سے چلنے والی انوکھی کار ایجاد کرلی، گاڑی سڑکوں پر 50 کلو میٹر فی گھنٹی کی اسپیڈ سے دوڑتی ہے۔

الیکٹرنک انجیئنرنگ میں پی ایچ ڈی کرنیوالے پروفیسر عابد کریم نے انوکھی کار ایجاد کی ہے جو پیڑول، ڈیزل یا سی این جی سے نہیں بلکہ بجلی سے چلتی ہے، پروفیسر صاحب کی آمد و رفت کا ذریعہ 2 سال یہی برقی کار ہے۔

پروفیسر عابد کریم کے مطابق اس کا خرچہ نہ ہونے کے برابر ہے، 3 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار گاڑی کی بیٹری عام بجلی کے ساتھ ساتھ سولر کے ذریعے بھی چارج ہوتی ہے

پاکستانی انجینئر نے بتایا کہ گاڑی دھواں چھوڑے گی نہ شور کرے گی، اس میں انجن نہیں موٹر ہے، گیئر لگانے کی بھی جھنجھٹ نہیں، خاموشی سے چلنے والی گاڑی ایک بار بیٹری چارج کرنے پر 50 کلو میٹر کی رفتار سے 80 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

باہر سے دیکھنے میں چھوٹی لگنے والی گاڑی اندر سے کشادہ ہے، اس میں ڈرائیور سمیت 4 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.