Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

ماہرین فلکیات نے نیا بلیک ہول دریافت کرلیا

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2017 | Last Updated: 3 years ago

 ٹوکیو : ماہرین فلکیات نے ملکی وے کے مرکز کے انتہائی قریب ایک نیا بلیک ہول دریافت کرلیا، جس کا محیط ڈیڑھ ہزار کھرب کلو میٹر تک ہوسکتا ہے، یہ ہمارے سورج سے ایک لاکھ گنا بڑا ہے۔

جاپان کی کیو یونیورسٹی کے ماہرین فلکیات نے ملکی وے مرکز کے انتہائی قریب ایک نیا بلیک ہول دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہماری کہکشاں کے مرکز سے 200 نوری سال کے فاصلے پر واقع یہ بلیک ہول چلی میں نصب خلائی دوربین کی مدد سے دریافت کیا گیا ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ بلیک ہول کسی ستارے کی موت کی بجائے ایک پوری کہکشاں کے خاتمے کے نتیجے میں اس وقت وجود میں آیا جب ہماری کہکشاں تشکیل کے ابتدائی مراحل سے گزر رہی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری کہکشاں میں پائے جانے والے ان دونوں بڑے بلیک ہولز کے درمیان کشش کی زبردست قوت موجود ہے اور ہوسکتا ہے مستقبل بعید میں اس کشش کے نتیجے میں دونوں بلیک ہولز ایک دوسرے میں ضم ہوکر ایک بے حد بڑا بلیک ہول تشکیل دے سکتے ہیں۔ ایجنسیز

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube