سام سنگ کا نیا فون پاکستان میں آگیا

Samaa Web Desk
August 30, 2017

سیئول : معروف برینڈ سام سنگ کا نیا موبائل فون جے سیئون کور پاکستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔

سام سنگ برینڈ نے نجی تقریب میں اپنے نئے موبائل فون جے 7 کور کی لانچنگ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر معروف شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔

گلیکلسی سیریز کا جے 7 کور دیگر موبائل سے مختلف فیچرز رکھتا ہے، یہ ایک درمیانی رینج کا اسمارٹ فون ہے، جو 5.5 انچ کے حامل ڈسپلے اور کرسپ ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ ہیں۔ سماء