امریکا کا نئے نیو کلیئر بم کا تجربہ

Samaa Web Desk
August 30, 2017

نیواڈا : امریکا کی جانب سے نیوکلیئر بم کی نئی اقسام کا تجربہ کیا گیا ہے، یہ تجربہ نیواڈا کے صحرا میں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق امریکا نے نیواڈا کے صحرا میں نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ کیا ہے۔

امریکی نیشنل نیوکلیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ریاست نواڈا کے صحرا میں یہ تجربات کیے گئے

ان تجربات کے لیے ایف 15 ای طیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے دوران بی 61 سیریز کے نئے ایٹمی بم ایک خشک جھیل میں گرائے گئے تاہم ان ایٹمی بموں پر وار ہیڈ نصب نہیں تھے۔

ان تجربات کا مقصد نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا جائزہ لینا تھا اور اب ان تجربات کے نتائج کا سائنسدان جائزہ لے رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق یہ تجربات8 اگست کو کیے گئے تھے۔ سماء