زیر سمندر کیبل خرابی دور، انٹرنیٹ سروس بحال

By: Samaa Web Desk
August 6, 2017

کراچی : ماہرین نے زیرِ سمندر کیبل میں خرابی دور کردی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بالآخر بحال کردی گئی، صارفین 38 گھنٹے پریشان رہے، سماجی رابطے، آن لائن سرگرمیاں اور پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے تعلق، رابطے، کام دھندہ سب ٹھپ رہا، صورتحال 38 گھنٹے سے زائد تک تشویشناک رہنے کے بعد بالآخر پی ٹی سی ایل حکام نے صارفین کو خوشخبری سنادی۔

انٹرنیٹ کی کہیں جزوی اور کہیں مکمل معطلی کے دوران ملک بھر آن لائن زندگی مفلوج رہی، فیس بک ، واٹس ایپ، گوگل، یوٹیوب، ای میل سمیت دیگر ڈیٹا سروسز بری طرح متاثر ہونے سے لاکھوں صارفین کو سخت پریشان اٹھانا پڑی۔

فضائی رابطے بھی نہ بچے صرف اسلام آباد سے مدینہ، جدہ، دبئی، مانچسٹر اور کراچی سمیت کئی شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پاکستان کے انٹرنیٹ رابطے کی حامل 6 کیبلز میں سے خراب ہونے والی یہ تیسری کیبل تھی،

آئی ایم ای ڈبلیو ای نامی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیدا ہوئی، جس کے باعث انٹرنیٹ سے متعلقہ خدمات نصف تک رہ گئی تھیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.