Tuesday, March 2, 2021  | 17 Rajab, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

زمین کادرجہ حرارت کم کرنےکےلیےمنفردکاوش

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2017 | Last Updated: 4 years ago

TODAY IS EARTH DAY 22-04

واشنگٹن/زیورخ : سائنس دان زمین کا درجہ حرارت کم کرنے کے لیے فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے اور مصنوعی طریقے سے زمین پر آنے والی سورج کی حدت کم کرنے کے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ پراجیکٹ بہت مہنگا ہے لیکن آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کے اہداف پورے کرنے کے لیے ایسے غیر روایتی طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو تیزی سے کرہ ارض کا درجہ حرارت کم کر سکیں۔ سوئٹرزلینڈ کے شہر زیورخ کے مضافات میں ایک سوئس کمپنی کلائم ورکس کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی فیکٹری نے مئی میں فضا سے گرین ہاؤس گیسوں کوکھینچنا شروع کر دیا ہے۔ اس فیکٹری میں دیو قامت پنکھے اور فلٹر لگائے گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تجارتی پیمانے پر کاربن ڈائی اکسائیڈ کھینچنے والا دنیا کا پہلا بڑا پلانٹ ہے۔ ہوا سےبڑی مقدارمیں گرین ہاؤس گیسیں کھینچنےسےعالمی درجہ حرارت کونیچےلانے میں مدد مل سکتی ہے لیکن اس پر بھاری اخراجات اٹھتے ہیں۔

اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کی معروف ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک نئے پراجیکٹ کے لیے 75 لاکھ ڈالر کے عطیات اکھٹے کیے ہیں۔ اپنے اس منصوبے پر وہ 2018ءمیں ایری زونا میں اپنے کام کا آغاز کریں گے۔ اس پراجیکٹ کے تحت زمین پر پہنچنے والی سورج کی حرارت کی شدت کم کی جائے گی اور یہ ہدف مصنوعی بادل بنا کر حاصل کیا جائے گا۔ ایجنسی / سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube