Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

انسٹاگرام اور فیس بک صارفین یہ خبرپڑھ لیں

SAMAA | - Posted: May 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago

instagra,

سوشل میڈیا صارفین نت نئی ایپس کو استعمال کرتے ہوئے بعض ایپس کے اتنے عادی ہو جاتے ہیں کہ اس کے بغیر انہیں زندگی ادھوری لگنے لگی جاتی ہے۔ مگرہوشیاررہیں، پسندیدہ ایپ آپ کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

برطانیہ میں رائل سوسائٹی آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق  فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ ’’انسٹا گرام ‘‘ اسے استعمال کرنے والوں پر مختلف منفی ذہنی اثرات مرتب کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق انسٹاگرام نوجوانوں کی ذہنی صحت پرمنفی اثرات مرتب کرنے والی سب سے بدترین سوشل میڈیا ایپ ہے۔ رائل سوسائٹی آف پبلک ہیلتھ نے یہ تحقیق 14 سے 24 سال تک کی عمر کے ایک ہزار سے زائد افراد پرکی گئی جس میں
سوشل میڈیا سائٹس کو ڈپریشن، صحت، تنہائی ،نیند سمیت مخلتف مسائل کے حوالے سے دیکھا گیا۔

نتائج کے مطابق انسٹاگرام کو سب سے زیادہ منفی اثرات مرتب کرنے والی ایپ پایا گیا، گو کہ انسٹا گرام کو جذبات کے اظہار  کے حوالے سے بہتر قراردیا گیا۔ انسٹا گرام کے علاوہ فیس بک کا زیادہ استعمال بھی نیند پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق میں ’’یوٹیوب ‘‘ کو بہترین سوشل میڈیا ایپ قراردیا گیا۔ یو ٹیوب کے بعد بالترتیب ٹوئٹر، فیس بک اور اسنیپ چیٹ کا نمبرآتا ہے۔۔ ماہرین کے مطابق نوجوانوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں مدد دینے کا ذریعہ سمجھنے والی یہ سائٹس حقیقت میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل میں اضافہ کررہی ہیں ۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube