انشورنس کمپنی کی مدد سے سستے اسمارٹ گھر بنائیں

May 19, 2017

smarthome3

ڈینور : امریکا میں انشورنس کمپنیوں یو ایس اے اے  اور امریکن فیملی نے حال ہی میں اعلیٰ ٹیکنالوجی پر انشورنش میں رعایت دینے کی پیش کش کی ہے۔ بس اپنے گھر میں انٹرنیٹ سے منسلک آلات مثلاً نیا تھرموسٹیٹ لگائیں اور بدلے میں ہوم انشورنس پالیسی میں رعایت لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انشورنس کمپنی کی جانب سے اس قسم کی پیش کش سے اسمارٹ گیجٹس اختیار کرنے اور انشورنس بزنس بڑھانے میں مدد ملے گی اور اس سے آپ کو اپنے گھر میں تبدیلی لانے کا بھی موقع ملے گا۔

2016-03-10-s20_philips_lighting_smart_home

مستقبل میں آپ کا انشورنس ایجنٹ یہ بھی کرسکتا ہے کہ گھر کا پائپ پھٹنے سے پہلے پلمبر کو بلا لے۔ تاہم چوریوں اور لیکج سے بچنے کیلئے استعمال ہونے والے ڈیٹا سے تاوان کی طلبی جیسے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح اسٹیٹ فارم انشورنس کمپنی صارف کو گھریلو حفاظتی نظام نصب کرنے کی پیش کش کرتی ہے۔

smarthome_large

ایجنسی رپورٹ کے مطابق لبرٹی میوچل انشورنس کمپنی دھوئیں سے بچاؤ کا نظام مفت میں فراہم کرتی ہے، کچھ انشورنس ایجنٹ اس سے بھی آگے جانا چاہتے ہیں۔ ان کے خیال میں انٹرنیٹ سے منسلک آلات کو گھر میں نصب کرنے سے نئے ڈیٹا کا سیلاب آئے گا جس سے انہیں نہ صرف انشورنس کلیم کے امور سرانجام دینے میں آسانی ہو گی بلکہ صارف سے تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔ سماء Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.