روز مرہ کے کاموں کیلئے نئی ایپس متعارف

May 19, 2017

لاہور: سفر آسان بنانا ہو یا بجلی کے آلات کا درست استعمال۔ اب تمام کام ہوں گے اسمارٹ فون سے۔ لاہور میں آئی ٹی کے باصلاحیت طلبا نے نئی ایپس متعارف کرا دیں۔

سودا سلف خریدنا ہو یا گھر کی فالتو لائٹس بجھا کر بجلی کی بچت کرنی ہو تمام کام اب ایک ہی کلک پر ہوں گے۔

یہ موبائل ایپ نجی یونیورسٹی کے طلباء نے متعارف کرائی ہیں۔ بس اسمارٹ فون میں ڈاون لوڈ کریں اور زندگی کو آسان بنائیں۔

ایک طالب علم نے گھرسے یونیورسٹی کا سفرآسان بنانے کے لئے بھی ایپ بنائی ہے جو پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار کی زحمت سے چھٹکارا دلائے گی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.