بھارتی مسلم نوجوان نے دنیا کا سب سے ہلکا سیٹلائٹ بنالیا

May 18, 2017

kalam2

چنئی:بھارتی مسلم نوجوان نے دنیا کا سب سے ہلکا سیٹلائٹ بنا لیا۔ امریکی خلائی ایجنسی ’’ناسا‘‘اس سیٹیلائٹ کو رواں سال جون میں مدار میں چھوڑے گی۔

یہ سٹیلائٹ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ایک قصبے سے تعلق رکھنے والے 18 سال  باصلاحیت رفعت شاہ رخ کی ایجاد ہے جس کا نام سابق مسلمان بھارتی صدر اور سائنسدان اے پی جے عبدالکلام کے نام پر’’کلام سیٹ‘‘رکھا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رفعت نے بتایا کہ دنیا کا یہ سب سے ہلکا سیٹیلائٹ مدار کے ذیلی حصے کی پرواز پر چار گھنٹے کے لیے جائے گا اور انتہائی کم قوت ثقل والے ماحول میں تقریبا 12 منٹ تک اپنا کام کرے گا۔ رفعت کے مطابق اسے پوری طرح اسکریچ سے تیار کیا گیا ہے۔ سیٹیلائٹ میں ایک نئے قسم کا کمپیوٹراور آٹھ دیسی قسم کے سینسر ہوں گے جن کا کام  رفتار، گردش اور زمین کی قوت ثقل کو ناپنا ہوگا۔

kalam

اس سیٹیلائٹ کا وزن صرف 64 گرام ہے جسے ناسا اور آئیڈوڈل کمپنی کے تعاون سے منعقدہ مقابلے ’’کیوبز ان اسپیس‘‘ میں منتخب کیا گیا۔ رفعت کا کہنا ہے کہ وہ اسکے ذریعے تھری ڈی پرنٹڈ کاربن کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

چنئی میں قائم اسپیس کڈز انڈیا کے رہنما سائنسدان کے طور پرکام کرنے والے رفعت شاہ رخ کی یہ پہلی ایجاد نہیں، اس سے قبل صرف 15 سال کی عمر میں وہ ملکی سطح پر منعقدہ ایک مقابلے میں ہیلیم بیلون بھی بنا چکے ہیں۔ سماء Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.