سائبر حملوں میں 70ہزار ڈالر تاوان ادا کیا گیا

By: Samaa Web Desk
May 16, 2017

nsa-accidentally-intercepts-calls-and-emails-of-innocent-americans-1024x644

امریکا نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں ہونے والے سائبر حملوں کے نتیجے میں 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا گیا ہے۔

یہ بات صدر ٹرمپ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مشیر ٹام بوزرٹ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں سائبر حملوں کے نتیجے میں متاثرین نے 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا۔

united-state-cyber-command-security-attacks

انہوں نے بتایا کہ اس بات کی اطلاعات نہیں کہ ان پیسوں کی ادائیگی کے بعد متاثرین کو ان کے ڈیٹا تک رسائی ملی یا نہیں؟۔ امریکا اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور اس میں ملوث افراد سے جلد نمٹا جائے گا۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.