Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

الیکٹرونک اشیاء پر پابندی،ایمیریٹس ایئرلائن کی نئی پیشکش

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2017 | Last Updated: 4 years ago

Emirates
دبئی : یو اے ای کی ایئر لائن ایمیریٹس نے الیکٹرونک اشیاء پر پابندی کے بعد متبادل ذریعہ نکال کر نئی پیش کش کر ڈالی، ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کی الیکٹرونک اشیاء پیکنگ اور ہینڈلنگ اب بغیر کسی منافع کے بدلے کی جائے گی۔

غیر  ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے الیکٹرونک اشیاء پر پابندی لگنے کے بعد یو اے ای کی ایئرلائن ایمیریٹس نے مسافروں کو دوران پرواز اپنے ضروری کاموں کو انجام دینے کیلئے اپنی الیکٹرونک اشیاء فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Emirates_A380_7
ایمیریٹس ایئرلائن کے مطابق امریکا اور برطانیہ جانے والے مسافر دوران پرواز اپنی الیکٹرونک اشیاء اگر وہ نارمل اسمارٹ فون سے بڑی ہے تو اس کا استعمال نہیں کرسکیں گے، تاہم ایئرلائن کی جانب سے انہیں دوران پرواز اپنے کاموں کو انجام دینے کیلئے متبادل سامان مہیا کیا جائے گا۔

4e9c3550-be28-4519-9d90-57c428f66528
ایمیریٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کی الیکٹرونک اشیاء کو بغیر معاوضے پیکنگ اور ہینڈلنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ یہ سہولت امریکا کی جانب عائد نئی پابندیوں کے باعث دی گئی ہے۔

بورڈنگ کے وقت سیکیورٹی حکام الیکٹرونک اشیاء کی اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد مسافروں کے سامان کو پیک کرکے طیارے میں خود لے کر جائیں گے، جس کے بعد امریکا لینڈ کرنے کے بعد مسافروں کی اشیاء انہیں لوٹا دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے کہ پابندی کا شکار دس ممالک سے آنے والے مسافر اپنی الیکٹرونک اشیاء کو دوران پروزا استعمال نہیں کرسکتے۔ پابندی کا شکار ممالک کی براہ راست امریکا فلائٹ کی سہولت دستیاب نہیں، مذکورہ ممالک ترکی کے اتاترک ایئرپورٹ یا دبئی ایئر پورٹ کے ذرائع امریکا روانہ ہوتے ہیں، پابندی کا اطلاق القاعدہ اور کالعدم داعش کی جانب سے حملوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube