سائنس اور آرٹ کابہترین امتزاج

March 19, 2017

لاہور: دو ہزار پچاس کا پاکستان کیسا ہوگا؟ کیا گاڑیاں اور موٹر سائکلیں ہوا میں اُڑیں گی؟ خیالی سوالوں کے جواب پاکستانی نوجوان نے ڈھونڈ نکالے۔

پاکستانی تو پاکستانی ہیں،روبوٹ سے ستار بجوا سکتے ہیں۔ٹرک ہوا میں اڑا سکتے ہیں۔چاہیں تو اُڑتی موٹر سائیکل پر ون ویلنگ بھی مُشکل نہیں۔اور تو اور ڈریگن سے تماشہ بھی کرائیں گے۔

عمر گیلانی نے پاکستانی ثقافت اور سائنس فکشن کو نیا رخ دیا۔ مغرب میں سچ ہوتےسائنسی افسانےتواُن کے ماحول کے مطابق ہیں لیکن عُمر نے اُنہیں پاکستانی ثقافت سے ملا دیا ہے۔

اپنے آئیڈیاز کو وہ کمپیوٹر کی مدد سے حقیقت کا رنگ دیتے ہیں۔عُمر اپنے کام پر کتاب شائع کرنا چاہتے ہیں لیکن فکشن فلمز کی دُنیا میں قدم رکھنے کے لئے اچھی آفر کا انتظار بھی ہے۔

زمانہ بدلے گا، جدت آئے گی اور ٹیکنالوجی بھی لیکن پاکستانی دیسی انداز سے کیونکہ ہماری ثقافت ہی ہماری پہچان ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.