بیٹریوں کے بعد ہیڈفون بھی پھٹنے لگے

March 16, 2017

woman

میلبورن: آسٹریلوی شہر میلبورن سے بیجنگ جانے والی پرواز میں ہیڈ فون پھٹنے سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا۔واقعے کے بعد حکام نے دوران پرواز بیٹری سے چلنے والے آلات کے استعمال پر تنبیہہ جاری کردی۔

عینی شاہدین کے مطابق  متاثرہ خاتون میوزک سنتے سنتے جھپکی لے رہی تھیں کہ اچانک بیٹری سے چلنے والے ہیڈ فونز پھٹ گئے۔ خاتون نے فوری طور پر ہیڈ فونزکانوں سے نکال کرپھینک دیے۔واقعے میں خاتون کے چہرے کی ایک سائیڈ جھلس کر سیاہ ہوگئی جبکہ ہاتھوں پر بھی زخم آئے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق میں نے اپنے چہرے کو پکڑا تو ہیڈ فون میرے گلے میں آ گیا۔ اس کے بعد بھی مجھے جلن محسوس ہو رہی تھی تو میں نے فورا ہیڈ فون نکال کر فرش پر پھینکا جس میں مسے چنگاریاں نکل رہی تھی اور آگ بھی لگی تھی۔حادثے کے بعد طیارے کے عملے نے فورا ہیڈ فون پر پانی ڈال کر آگ بجھائی لیکن تب تک بیٹری اور  پلاسٹک پگھل كر فرش پر چپک چکا تھا۔

woman1

حادثے کے بعد آسٹریلین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دوران پرواز بیٹری سے چلنے والی ڈیوائسز کے استعمال سے متعلق مختلف   ہدایات جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ بیٹریوں سے چلنے والی ڈیوائسز سے دوران پرواز مسائل میں اضافہ ہورہاہے۔ ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی رپورٹ میں ہیڈ فون بنانے والی کمپنی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسا لیتھیم آئرن بیٹری میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔

خاتون کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں ان میں چہرے پر کالک اور جلنے کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔آسٹریلوی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی کے کمیونیکیشن منیجر کے مطابق  ممکنہ طور پر ہیڈ فونز کی بیٹریاں آگ کا سبب بنیں۔ لیتھیم سے بنی بیٹریاں اکثر دوران پرواز آگ پکڑ لیتی ہیں۔

woman2

واضح رہے کہ گذشتہ سال سڈنی میں پرواز سے قبل طیاہ اس وقت روک دیا گیا تھا جب ہینڈ لگج سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا جس کا سبب  سامان میں رکھی لیتھیم بیٹری میں آگی لگنا تھی۔ اس کے علاوہ سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 کی بیٹریاں پھٹنے کے متعدد واقعات بھی پیش آچکے ہیں جس پر امریکا نے گیلکسی نوٹ 7 کے ساتھ سفر کرنا ممنوع قراردےدیاہے۔ کمپنی نے ایسے واقعات کے بعد گلیکسی نوٹ7 کی پیداوار بھی روک دی تھی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.