ایپل کے بانی کا پہلا کمپیوٹر نیلام ہوگا

March 15, 2017

apple-1-breker-2017

برلن : ایپل کے بانی کا پہلا نایاب کمپیوٹر مئی میں نیلام کیا جائے گا۔

جولائی 1976 میں لانچ کیے جانے والے ایپل ون نامی 150 کمپیوٹرز تیار کیے گئے تھے جبکہ یہ ایپل کے مشترکہ بانی اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے تھے۔

ان کمپیوٹرز میں سے اب صرف دنیا بھر میں 8 کمپیوٹرز باقی بچے ہیں جو قابل استعمال ہیں۔یہ کمپیوٹرز اس وقت صرف 420 پاونڈز میں فروخت کیے گئے تھے۔

تاہم اب یہ 2 لاکھ 60 ہزار پاونڈز میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ نایاب کمپیوٹر کی نیلامی 20 مئی کو جرمنی میں کی جائے گی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.