واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2017 | Last Updated: 4 years ago

whatsapp-two-factor
نیویارک / لندن : واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایپلی کیشن میں ایک اہم سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا ہے۔

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کا نیا  سیکیورٹی فیچر فراہم کیا ہے، اس سے پہلے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس فیس بک، گوگل اور ٹویٹر پر بھی اس طرف کے فیچرز موجود تھے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کی سیکیورٹی اور ذاتی معلومات کا تحفظ اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

whatsapp-two-factor_0

ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن فیچر کی مدد سے اب کوئی واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا، اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔

WhatsApptwo-step1
اس کیلئے صارفین کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ کا انتخاب کریں اور اس کے بعد ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کو فعال کر دیں، جیسے ہی یہ فیچر فعال ہوگا صارفین کو 6 ہندسوں کا ایک سیکیورٹی کوڈ داخل کرنا پڑے گا، آپ سیکیورٹی کوڈ بھول جائیں تو اسے بذریعہ ای میل تبدیل کر سکیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube