ہوم   > ٹیکنالوجی

گاڑی کی رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے اچھی خبر

SAMAA | - Posted: Jan 3, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 3, 2017 | Last Updated: 3 years ago

cars_for_sale
لاہور : اب گاڑی کو رجسٹرڈ کرانے کا پرانا طریقہ ختم ہوا، گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے اب ٹیکنالوجی کا سہارا لینا پڑے گا، کوئی بھی گاڑی خریدنے پر نئے مالک کو اپنے نام کی (رجسٹریشن بک) اسمارٹ کارڈ لینا ہوگا، جسے لازمی قرار دیا گیا ہے، نمبر پلیٹ پہلے مالک کے پاس رہے گی ، خریدار کو اپنے نام سے نمبر پلیٹ بھی لینا ہوگی، گاڑی کی ٹرانسفر بر وقت ہوگی۔ موٹر برانچ کا ریکارڈ اپ گریڈ ہو نے کیساتھ اوپن ٹرانسفر لیٹر کا رجحان ختم ہو گا۔

ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمہ ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کیلئے گاڑی کی رجسٹریشن بک اسمارٹ کارڈ، یونیورسل نمبر سے لے کر نمبر پلیٹ تک مکمل پیکیج متعارف کرانے کا اعلان فیصلہ کیا ہے، حکام کے مطابق منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے اور رواں سال جون تک اسے منصوبے کو باقاعدہ عوام کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔

 

vrc-front-Copy-640x360
نئے منصوبے کے مطابق کسی سے بھی گاڑی خریدنے پر نئے مالک کو اپنے نام کی (رجسٹریشن بک) اسمارٹ کارڈ لینا پڑے گا، جب کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ پہلے مالک کے پاس رہے گی اور خریدار کو اپنے نام سے نمبر پلیٹ لینا ہوگی، ، اس اقدام سے گاڑی کی ٹرانسفر بر وقت ہوسکے گی اور موٹر برانچ کا تمام ریکارڈ اپ گریڈ ہو نے کے ساتھ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر گاڑی چلانے کا رجحان ختم ہو جائے گا۔

Car-Documents
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایکسائز حکام نے رواں ماہ سے گاڑیوں کے یونیورسل نمبروں کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت پنجاب بھر کے ایکسائز دفاتر سے ایک ہی یونیورسل نمبر جاری کرنے تھے، تاکہ ایکسائز دفاتر سے شہریوں کا رش کم کیا جا سکے، تاہم ایسا نہ ہوسکا، مگر اب ایکسائز حکام نے گاڑی کی رجسٹریشن کے حوالے سے مکمل پیکیج متعارف کرا نے کافیصلہ کیا ہے جس میں یونیورسل نمبر، رجسٹریشن بک کی جگہ اسمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹ شامل ہوگی۔

timthumb.php

 

20130418_212832
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کا کہنا ہے کہ اہ جون سے قبل گاڑی رجسٹریشن پیکیج متعارف کرا دیا جائے ، اس سے گاڑیوں کی ویلیو ایک جیسی ہو جائے گی، علاوہ ازیں ایکسائز موٹر برانچ سے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کا بھی خاتمہ ہو گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube