Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

حاجیوں کیلئے خوشخبری، لائن، پنکھے اور راستہ بتانے والی چھتری تیار

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2016 | Last Updated: 5 years ago

ریاض : سعودی اور فلسطینی نوجوان ماہرین نے شمسی توانائی سے چارج ہونیوالی اسمارٹ چھتری تیار کرلی، حاجیوں اور عمرہ زائرین کو سائے اور ٹھنڈک سمیت راستہ بھی بتائے گی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی طالب علم اور فلسطینی طالبہ نے اسمارٹ چھتری تیار کرنے کا کارنامہ انجام دیا، شمسی توانائی سے چارج ہونیوالی چھتری سایہ فراہم کرنے، ٹھنڈک اور رات کی تاریکی میں روشنی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حسب ضرورت دوسرے لوگوں سے رابطے کا کام بھی دے گی۔

سعودی اور فلسطینی نوجوان ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی تیار کردہ اسمارٹ چھتری نا صرف حجاج و متعمرین کو حج و عمرہ کے شعائر کی ادائیگی کے دوران ٹھنڈک مہیا کرے گی بلکہ دنیا بھر میں ان کی اس کاوش کو بڑے پیمانے پر پسند بھی کیا جائے گا۔

اسمارٹ چھتری کے بانی سعودی شہری کامل بدوی اور اس کی معاون فلسطینی طالبہ منال دندیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسمارٹ چھتری کا تصور حجاج کرام کو گرمی میں ٹھنڈک کی سہولت کی فراہمی کے نظریے سے کیا۔ ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube