عوامی مسائل کا حل ایک ٹچ کی دوری پر

By: Samaa Web Desk
February 24, 2016

 پشاور : خیبرپختونخوا اب عوام سے ایک ٹچ کی دوری پر ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے اسمارٹ فون ایپ تیار کرلی گئی، جس پر شہریوں نے ہزاروں شکایات ارسال کردیں۔

محلے میں ہوں گندگی کے ڈھیر یا درپیش ہو کوئی اور سماجی مسئلہ، ان کا حل نہایت آسان ہوگیا، بس موبائل سے تصویر لیکر سٹیزن ایپ پر ارسال کردیں اور متعلقہ حکام حرکت میں آجائیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے یہ ایپلیکیشن متعارف کرائی تو شہریوں نے بھی ہزاروں شکایات ارسال کردیں، جن میں بیشتر کا ازالہ بھی ہوگیا۔

کے پی سٹیزن ایپ میں چیف سیکریٹری سمیت 900 افسران شامل ہیں، جن کا کام شکایات کا فوری ازالہ ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.