Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

روبوٹ ٹیکنالوجی سے پاکستان تیزی سےترقی کرسکتاہے،ڈاکٹرعمرسیف

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Robotics-Expo3

لاہور : وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ روبوٹ ٹیکنالوجی روزمرہ زندگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مددگار ہوگی۔

روبوٹکس ایکسپو کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملک کو ضرورت ہے کہ جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے اردگرد کے روزمرہ مسائل کوحل کیا جائے جس کے لیے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری لیے یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ انڈر گریجویٹ کے تیسرے سمسٹر میں ہی طلبہ و طالبات روبوٹ بنانا سیکھ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آگے جاکر ان کے کام میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ کو شاندارایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ روبوٹس ٹیکنالوجی کی مدد سے ملکی مسائل کو حل کریں گے۔

آئی ٹی یونیورسٹی میں ”روبوٹیک فار ہیومینیٹی“ کے عنوان کے تحت جاری ایکسپو کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو۔ای۔ٹی نے کہا کہ روبوٹ ٹیکنالوجی ہماری روز مرہ زندگی کی راہ میں حائل رکاوٹو ں کو دور کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گی اور اس سے ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے نئے دور کا بھی آغاز ہوگا۔

پراجیکٹ سپروائزر جناب طلحہ رحمانی نے کہا کہ ہمارے ہونہار طلبہ نے سماجی مسائل کے لیے استعمال کیے جانے والے مختلف روبوٹ تیار کیے خصوصاَ اُڑن کھٹولہ جس سے روبوٹ مختلف اشیاءکو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا سکے گا جس سے سماجی شعبہ میں آسانی ہو سکے گی۔

یونیورسٹی کے طلبہ کی شاندار کاوش کو آئی ٹی یونیورسٹی میں ہونے والی ایکسپو میں رونمائی کے لیے رکھا گیا۔ ایکسپو میں ریٹا اختر اور لاہور کے آئی ٹی ماہرین نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس نمائش میں طلبہ کے بنائے گئے 25 روبوٹس نمائش کے لیے رکھے گئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube