کراچی :دنیا بھر میں ٹوئٹرکی سروس 2گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہے۔اس دوران ٹوئٹر کے کروڑوں صارفین ٹوئٹر کی ویب سائٹ،موبائل فون یا ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس کو استعمال نہیں کرسکے۔ ٹوئٹر کے پیج پر جانے کی صورت میں اوور کپیسٹی اور انٹرنل ایرر کا پیغام آرہا تھا۔
ٹوئٹر کی جانب سے پیغام میں بتایا گیا تھاکہ صارفین کو سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ تک رسائی کے لیے پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ ہیں۔
ٹوئٹر کے ڈیولپرمانیٹرنگ نے تصدیق کی کہ ٹوئٹر کے 5 میں سے 4 ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس میں خرابی ہوئی تھی۔