You are here:    Home      Posts tagged "SC"

تیزاب گردی کے کیس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

چیف جسٹس سپریم کورٹ کہتے ہیں تیزاب گردی تو قتل سے بھی بڑا جرم ہے، عدالت نے مجرم کی درخواست بریت بھی خارج کر دی ۔ سپریم کورٹ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مجرم جاوید اقبال کی درخواست بریت پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت مجرم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ متاثرہ خاتون…

مزید پڑھیے
 

غیرقانونی الاٹمنٹ کا کیس، عدالت نے نيب کو گرفتاريوں سے روک ديا

کراچی میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک نیب کوگرفتاریوں سے روک دیاگيا،جعلی شناختی کارڈز کے ملزمان کی بریت کیخلاف بھی نیب کي اپیلیں مسترد کردي گئيں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جعلی شناختی کارڈ کا اجراء بہت بڑا جرم ہے، الزام ثابت کرنا نیب کا کام تھا جو نہیں ہوسکا۔…

مزید پڑھیے
 

عمران فاروق قتل کیس: اسلام آباد ہائيکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا

عمران فاروق قتل کیس ميں اسلام آباد ہائيکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا، عدالت عالیہ نے قرا ديا ہے کہ ايف آئی اے کي درخواست پر فيصلہ ہونے تک انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی معطل رہے گی۔ عمران فاروق قتل کيس میں ٹرائل کورٹ کے 30 مئي کے فيصلے کيخلاف…

مزید پڑھیے
 

سپریم کورٹ میں پہلی بار ای جوڈیشل سسٹم متعارف کرادیا گیا

پاکستان کا عدالتی نظام قدیم ڈگر سے ہٹ کر جدید دور میں ڈھلنے لگا، سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سے ای کورٹ سسٹم فعال کر دیا جائے گا، سب سے پہلے کراچی کے وکلا برانچ رجسٹری سے ویڈیو لنک پر دلائل دیں گے۔ سریم کورٹ میں سستے اور فوری انصاف کا خواب تعبیر میں ڈھلنے…

مزید پڑھیے
 

جعلی ڈگری کیس، پی آئی اے کے ملازمین کی نظرثانی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 8 ملازمین کی نظرثانی و متفرق درخواستیں خارج کر دیں۔ سپریم کورٹ میں شازیہ آفریدی، ثمینہ قریشی، عبد الرؤف بیگ اور کامران خان سمیت 8 پی آئی اے ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ملازمین کے وکیل نے دلائل دیئے…

مزید پڑھیے
 

ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز کا معاملہ، سیکرٹری دفاع لالی پاپ نہیں دیں ، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی کی ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز اورتجارتی مراکز فوری گرانے کا حکم دے دیا، ناقص رپورٹ پر سیکریٹری دفاع کی سرزنش کی گئی، جسٹس گلزار احمد نے شہريوں کو تجاوات سے نجات دلانے کا کام وزيرِ اعليٰ سندھ کو دے ديا ۔ ملٹری لینڈ پر شادی ہالز اور تجارتی سرگرمیوں…

مزید پڑھیے
 

عدالت کا اقامہ کیس میں فریال تالپور کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کی ممبر اور پيپلز پارٹي کي رہنما فريال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائک کو 15 فروری کی سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا ہے۔ پيپلز پارٹي کي رہنما فريال تالپور اور ديگر کے خلاف اقامے رکھنے کے معاملے کي سندھ ہائيکورٹ ميں سماعت ہوئي جس میں عدالت نے درخواست…

مزید پڑھیے
 

آصف زرداری کی نااہلی کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کےلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ پچیس جولائی 2018 کے عام انتخابات میں آصف زرداری این اے 213 نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔ درخواست میں سابق صدر آصف…

مزید پڑھیے
 

چیف جسٹس نے مبینہ ذہنی مریض کی پھانسی معطل کردی

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مبینہ ذہنی مریض خضر حیات کی پھانسی تاحکم ثانی معطل کردی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سزائے موت کے منتظر ذہنی مریض خضر حیات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آج خبر پڑھی ہے کہ…

مزید پڑھیے
 

فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے وکلاء نے عدالتی سوالنامے کے جوابات تیار کر لئے، مگر پیشی کے باوجود آج میاں صاحب کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، فلیگ شپ ریفرنس میں خواجہ حارث نے نیب کے تفتیشی افسر پر جرح کا آغاز کردیا، خواجہ حارث اور جج ارشد ملک کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ فلیگ…

مزید پڑھیے
 

پی آئی اے نجکاری کیس، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پی آئی اے سے جواب طلب

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نجکاری کیس میں سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پی آئی اے سے جواب مانگ ليا ہے۔ پی آئی اے نجکاری اور خسارے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت قومی ائیر لائن میں نئی بھرتیوں پر برہم ہوگئی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ادارہ ٹھیک نہیں ہوگا…

مزید پڑھیے
 

عالمی اداروں نے مرضی کیخلاف پاکستان سے باہر بھیجا، وکیل آسیہ بی بی

آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے میری خواہش کے برعکس پاکستان سے باہر بھیجا، جس کی وجہ میری زندگی کو لاحق خطرات تھے۔ دی ہیگ میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی وکیل سیف الملوک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 31 اکتوبر…

مزید پڑھیے
 

سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملزکیس دوبارہ کھولنے کی نظرثانی اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی نظرثانی اپیل مسترد کر دی۔ نواز خاندان کو حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ریلیف مل گیا کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے خارج کردی جج صاحبان نے نیب کی کڑی سرزنش…

مزید پڑھیے
 

سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل، اومنی گروپ جے آئی ٹی کے قانونی جال میں پھنس گیا

سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئي ہے،اسکينڈل کي تحقيقات پر قائم جے آئی ٹی نے بیمار صنعتوں کی بحالی کے نام پر ديے گئے اربوں روپے کے فنڈز کي تفصیلات طلب کرليں، سما نے بیمار صنعتوں کے نام پر اومنی گروپ کو نوازنے کا بھانڈا پھوڑا تھا۔ سندھ میگا منی لانڈرنگ…

مزید پڑھیے
 

نفرت انگیز پروگرام اور توہین عدالت پر عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری

نجی ٹی وی پر نفرت انگیز پروگرام اور توہین عدالت کے معاملہ پر عدالت عظمی نے تحریک انصاف کے ایم این اے اور اینکر عامر لیاقت حسین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عامر لیاقت کی جانب سے ٹی وی پر نفرت انگیز پروگرام کے ذریعے توہین عدالت کے معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے…

مزید پڑھیے
 

میرٹ کی خلاف ورزی،لاہورکالج کی وائس چانسلرعہدےسےفارغ

سپریم کورٹ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ حکم نامے میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فوری قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے۔

مزید پڑھیے
 

ملک میں ڈیم بنانے کیلئے 10 روز میں 12.5 کروڑ روپے کے عطیات جمع

ملک میں پانی کی قلت دور کرنے اور ڈیم بنانے کیلئے دس روز میں ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوگئے اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈیمز کی تعمیر کیلیے قائم فنڈ کی تفصیلات جاری کردیں ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پرڈیمز کی تعمیر کیلیے فنڈزکااجرا کیا گیا تھا ڈیم بنانے…

مزید پڑھیے
 

نگران حکومت نے ڈیمز فنڈ کے قیام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے کااعتراف کرلیا

نگران حکومت نے ڈیمز فنڈ کے قیام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے کااعتراف کرلیا ازالے کاموقع دینے کی استدعا بھی منظور کرلی گئی، سپریم کورٹ نے کٹاس راج کیس میں سیمنٹ فیکٹریوں کو متبادل پانی کیلئےایک ارب روپےسکیورٹی جمع کرانےکاحکم دے دیا، استعمال شدہ پانی کے اربوں روپے بھی وصول کر کے ڈیمزفنڈ میں جمع…

مزید پڑھیے
 

عدالت نے سابق پی آئی اے سربراہان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی

سپریم کورٹ میں پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ دوسو اسی ارب روپے کنویں میں تو نہیں گرے کوئی تو ذمہ دارہوگا۔ سپریم کورٹ میں پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت میں ایم ڈی پی آئی اے مشرف رسول کو تعیناتی غیرقانونی ثابت ہونے تک کام…

مزید پڑھیے
 

دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

بڑے بڑے بول بولنے والے دانیال عزیز انتخابات لڑ سکیں گے یا توہین عدالت کے جرم میں اڈیالہ یاترا کریں گے، ان کے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ دانیال عزیز توہين عدالت کيس میں سپريم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے دانیال عزیز کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ دانيال عزيز…

مزید پڑھیے
 

لاپتا افراد کون اور کہاں؟ چیف جسٹس کے چیمبر میں اہم سماعت

چیف جسٹس پاکستان نے لاپتا افراد سے متعلق کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے صوبائی سربراہان کو بھی اتوار کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیے