Posts tagged "PRIME MINISTER"

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وزیراعظم کون؟

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بابراعظم اورشعیب اخترکانام لےڈالا

مزید پڑھیے

بورس جانسن کا یورپی یونین سے نکلنے کی تاریخ کا اعلان

نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے نکلنے کی تاریخ کا اعلان کردیا، بورس جانسن کہتے ہیں کہ 31 اکتوبر کو ہم یونین سے نکل جائیں گے، بریگزٹ میں کسی لیت و لعل کی گنجائش نہیں ہے۔ برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن کو ملکہ برطانیہ نے حکومت بنانے کا فریضہ سونپ دیا۔ بورس جانسن…

مزید پڑھیے

جو مرضی کریں، احتساب ہوکر رہے گا، عمران خان

وزيراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مرضی کرنا ہے کریں، احتساب ہوکر رہے گا۔ میانوالی میں نمل انسٹی ٹیوٹ میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہا جاتا ہے احتساب ہورہا ہے…

مزید پڑھیے

لیگی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کردی، ایک ایم پی اے کی تصدیق

مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی اشرف انصاری، قاسم ہنجرا، محمدالحق اور عطاالرحمن نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی تردید کی ہے جبکہ لیگی جلیل شرقپوری نے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میرے بڑے…

مزید پڑھیے

عوام ٹیکس دے کر ملک کو دلدل سے نکالیں، وزیراعظم کی پھر اپیل

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کیلئے ٹیکس ادا کریں۔ پی ٹی وی کی خصوصی نشریات ’’آپ کا پیسہ آپ کے کام‘‘ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جدید ممالک میں عوام کے ٹیکسوں سے اکٹھی…

مزید پڑھیے

کابینہ کا اجلاس، حسین اصغر ’کرپشن کمیشن‘ کے سربراہ تعینات

وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کو قرضوں اور کرپشن کیلئے قائم کردہ کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا جبکہ کمیشن میں تمام صوبوں سمیت گلگت بلتسان اور آزاد کشمیر کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ مجوزہ کمیشن 2008 سے 2018 کے دوران حکومتی قرضوں کی تحقیقات کرے گا۔ دس…

مزید پڑھیے

وزیراعظم شنھگائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔ کرغزستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے…

مزید پڑھیے

وزیراعظم نے بشری بی بی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اپنی اہلیہ بشری بیگم کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ روضہ رسول پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جہاں آج وہ خطاب بھی کریں گے۔

مزید پڑھیے

عوام ایمنسٹی سے فائدہ اٹھاکر کالا دھن سفید کریں، وزیراعظم کی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاکر اپنا کالا دھن ظاہر کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں کردار کریں۔ قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ…

مزید پڑھیے

عمران خان ’وزیرسائنس‘ کو کیا مسیج بھیجتے ہیں، فواد چوہدری نے بتا دیا

وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری آج کل سوشل میڈیا پر راج کر رہے ہیں۔ صارفین نے فواد چوہدری اور سائنس کے تعلق کو لیکر ایسی ایسی میمز بنائی ہیں کہ بے اختبار قہقہہ نکل جاتا ہے۔ دلچست بات یہ ہے کہ یہ صورتحال نہ صرف فواد چوہدری بلکہ وزیراعظم عمران خان کے بھی علم میں…

مزید پڑھیے

وزیراعظم نے وفاقی بیوروکریسی میں رد وبدل کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر وتبادلوں کی باضابطہ منظوری دے دی۔ گریڈ اکیس کے میاں وحید الدین کو اسپیشل سیکریٹری داخلہ تعینات کردیا گیا جبکہ گریڈ اکیس کے افضل لطیف کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ گریڈ بائیس کی ناہید درانی کو اسپیشل سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا۔…

مزید پڑھیے

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا بل منظور

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا بل منظور کرليا گيا، بل کی حمایت میں ايک سو انيس ووٹ پڑے مخالفت ميں ایک ووٹ آیا۔ بین الاقوامی ميڈيا کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمان نے بھاری اور خودکار اسلحے پر پابندی سے متعلق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی تجویز کردہ ترمیمي بل کو…

مزید پڑھیے

حکومت نہیں جارہی البتہ زرداری جیل جائیں گے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کہیں نہیں جارہی البتہ آصف علی زرداری جیل ضرور جائیں گے۔ جس نے دھرنا دینا ہو، اسلام آباد آجائیں ہم کنٹینر فراہم کریں گے۔ جمرود اسٹیڈیم میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لیتے…

مزید پڑھیے

عمران خان کی آمد پر انتظامیہ نےجمرود بازار بند کروا دیا، قبائلی عمائدین کا بائیکاٹ

وزیراعظم عمران خان کی ضلع خیبر کے علاقہ جمرود آمد کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کے تحت جمرود بازاو مکمل طور پر بند کروا دیا جبکہ کوکی خیل قبائل نے وزیراعظم کی تقریب کا بائیکاٹ کردیا۔ وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر جمرود پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جمرود اسٹیڈیم میں جلسہ…

مزید پڑھیے

نیوزی لینڈ میں تشدد اور نسلی پرستی کی کوئی جگہ نہیں،جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملے میں ایسے مذہب والوں کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو “تم پر سلامتی ہو” کہتے ہیں، پوری دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہو رہی ہے، ہمیں ملکر اسے ختم کرنا ہوگا، دہشت گردی کا جواب ہماری انسانیت میں ہے، ہم اپنی…

مزید پڑھیے

مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنیوالی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو قتل کی دھمکیاں

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردی کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مثالی کردار ادا کرنیوالی نيوزی لينڈ کی وزيراعظم جیسنڈا کو قتل کی دھمکياں ملنے لگيں۔ نیوزی لینڈ میں گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کے موقع پر آسٹریلوی دہشت گرد نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں گھس کر فائرنگ کی، ہولناک واقعے…

مزید پڑھیے

ملائشیا نے پاکستان میں کاروں کا پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان میں کاروں کی صنعت لگانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ایک کار تحفہ کردی۔ اسلام آباد میں بزنس کانفرنس کے دوران وزیراعظم مہاتیر محمد اور وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرمہاتیر محمد کا دورہ ہمارے لیےباعث مسرت ہے، انہوں…

مزید پڑھیے

مرتضی وہاب نے عمران خان کو انگلش سکھانے کی پیشکش کردی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو پر تنقید پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو فخر سے اپنے نام کے ساتھ بھٹو اور زرداری لگاتے ہیں۔ کسی کو ان کی انگریزی سمجھ نہیں آتی تو ٹیوشن دینے کیلئے تیار ہیں۔…

مزید پڑھیے

پنجاب میں زرعی زمينوں پر ہاؤسنگ اسکيميں بنانے پر پابندی عائد

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے بڑے شہروں میں زرعی زمينوں پر ہاؤسنگ اسکيميں بنانے پر پابندی لگا دی۔ زرعی رقبے کا کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم کو پنجاب کابینہ کے ارکان نے کارکردگی رپورٹ بھی پیش۔ لاہور میں اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس میں عمران خان نے کہا…

مزید پڑھیے

وزیراعظم سے ملتان ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ملتان ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی اور ان کو انتظامیہ سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گیس اور بجلی کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو یقین دلایا کہ گیس بلز پرموصول شدہ شکایات کی…

مزید پڑھیے
 
Facebook Twitter Youtube