You are here:    Home      Posts tagged "JIT"

داتا دربار خودکش حملہ،گڑھی شاہو ٹی اسٹال سے4 مشتبہ افراد گرفتار

داتا دربار دھماکے کي تحقيقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کے دو سہولت کاروں سميت چار افراد کو حراست ميں لینے کا دعوی کیا ہے۔

مزید پڑھیے
 

نواز شریف کا 7 مئی کو خود کو جیل حکام کے حوالے کرنیکا فیصلہ

نواز شريف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق وزیراعظم 7 مئی کو سرنڈر کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے پارٹی فيصلے کا اعلان کرديا، کہتے ہیں کہ طبی بنيادوں پر مستقل ضمانت ملنی چاہئے تھی، نواز شریف کو بے گناہی کے باوجود قيد کيا گيا۔ رہنماؤں نے مشورہ ديا کہ…

مزید پڑھیے
 

فواد چوہدری کے بیان پر نیب کا نوٹس، کارروائی کا عندیہ دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات کے علیم خان کے حق میں  بیان نے ن لیگ اور نیب کے ترجمانوں کو حکومتی ترجمان کیخلاف کھل کر میدان میں آنے کا موقع  دے دیا، ایک طرف مریم اورنگزیب کے حکومت پر جارحانہ وار تو دوسری طرف نیب نے بھی فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر…

مزید پڑھیے
 

پروین رحمان قتل کیس،تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی نئی جےآئی ٹی قائم

پروین رحمان قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے نئی جے آئی ٹی قائم کردی۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی ونگ مظہر کاکاخیل کریں گے۔ رینجرز، حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کے افسران بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم نئی جے…

مزید پڑھیے
 

کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لئے بند کیا گیا کہ بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں، بلاول

بلاول بھٹو زرداری کہتے نے حکومت پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں اس لئے لیا گیا کہ بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں، میں نہیں مانتا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن لیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بولے کہ کسی بھی جمہوریت میں ملٹری کورٹس مسائل کا…

مزید پڑھیے
 

کیا نواز شریف کا علاج صرف لندن میں ممکن؟

رواں ہفتہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے امتحان کا ہفتہ ہے، نواز شریف رہا ہوں گے یا آصف زرداری بھی گرفتار ہوں گے، اس کا فیصلہ چند دنوں میں متوقع ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا؟، عدالتی فیصلے پر ن…

مزید پڑھیے
 

جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے بلاول اور آصف زرداری 20 مارچ کو طلب کرلیا

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر نیب میں طلب کرلیا گیا۔ سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں منظر عام پر آنے والے جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر تحقیقات کیلئے نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلال بھٹو…

مزید پڑھیے
 

پیپلزپارٹی قیادت کیلئے جیل کی ایک بیرک ہی کافی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری جیل بھرو تحریک پنجاب، بلوچستان اور کے پی سے شروع کریں، ان کی پارٹی کیلئے جیل کی ایک بیرک ہی کافی ہے۔ وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ سول ملٹری تعلقات ماضی کی نسبت آج سب سے زیادہ بہتر ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی…

مزید پڑھیے
 

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات شروع، لیگی رہنماؤں سے طویل تفتیش

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی از سر نو تحقیقات کے لیے قائم نئی جے آئی ٹی کے طویل اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پرویزرشید، خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ کے بیانات قلمبند کر لیے گئے جبکہ شہبازشریف پیش نہ ہوئے بلکہ تحریری بیان جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی جےآئی ٹی کو…

مزید پڑھیے
 

لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل انکوائری کا حکم

چيف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہيوال پر جے آئي ٹي (مشترکہ تحقیقاتی ٹیم) کے بجائے جوڈيشل انکوائري کا حکم دے ديا۔ سانحہ ساہیوال کیس پر چیف جسٹس سردار شمیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ، مقتول زیشان اور خلیل کے بھائی…

مزید پڑھیے
 

لسبیلہ حادثہ: جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں ذمہ داران کی نشاندہی ہوگئی

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں 21 جنوری کو پیش آنےوالے ہولناک ٹریفک حادثے کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ میں حادثے کی ذمہ داری بس اور ٹرک ڈرائیور پر عائد کی گئی ہے جنہوں نے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کی۔ رپورٹ میں حادثات کی ذمہ…

مزید پڑھیے
 

جعلی اکاؤنٹس کیس: سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائرکردی

سندھ حکومت کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں مزید تحقیقات اسلام آباد کے بجائے کراچی میں کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی مزید…

مزید پڑھیے
 

سانحہ ساہیوال، جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہيوال پر جوڈيشل کميشن بنانے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرليا ہے۔ سانحہ ساہيوال پر جے آئي ٹي کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ چيف جسٹس نے ريمارکس دیتے ہوئے سرکاري وکيل کو حکم ديا کہ وفاقي حکومت سے ہدايات لے کر جمعرات تک عدالت کو بتايا جائے۔ کيس…

مزید پڑھیے
 

سانحہ ساہیوال پر بننے والی ’’جے آئی ٹی‘‘ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائي کورٹ ميں سانحہ ساہيوال پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئي ٹي) کي تشکيل کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ چيف جسٹس کی سربراہی ميں دو رکنی بنچ چار فروری کو سماعت کرے گا۔ جے آئي ٹي کے خلاف مقتول خليل کے بھائي جليل نے گزشتہ روز لاہور ہائي…

مزید پڑھیے
 

عدالت کا اقامہ کیس میں فریال تالپور کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کی ممبر اور پيپلز پارٹي کي رہنما فريال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائک کو 15 فروری کی سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا ہے۔ پيپلز پارٹي کي رہنما فريال تالپور اور ديگر کے خلاف اقامے رکھنے کے معاملے کي سندھ ہائيکورٹ ميں سماعت ہوئي جس میں عدالت نے درخواست…

مزید پڑھیے
 

سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں کے شکوک و شبہات برقرار

سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں کے شکوک و شبہات دور نہ ہوسکے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے جانے سے ايک بار پھر انکار کر دیا کہتے ہيں جوڈيشل کمشن بنايا جائے ۔ حکومت سانحہ ساہيوال کے متاثرہ خاندانوں کي تسلي نہ کراسکي، عدالت کي جانب سے طلبي کے باوجود ذیشان اور خلیل کے ورثا…

مزید پڑھیے
 

سانحہ ساہیوال کے شہداء کو دھمکیوں کی تردید

سانحہ ساہیوال کے شہداء کے اہل خانہ کو دھمکیوں سے متعلق وکیل کے بیان کی تردید سامنے آگئی، کے بھائی جليل نے کہا کہ کوئی دھمکی نہيں ملی، يہ بھی بتاديا کہ ميں نے تو اپنا وکيل ہی بدل ليا ہے۔ گزشتہ روز ساہیوال کیس کے وکیل شہباز بُخاری نے الزام لگایا تھا کہ سی…

مزید پڑھیے
 

سانحہ ساہیوال: سی ٹی ڈی افسر دھمکیاں دے رہے ہیں، وکیل کا الزام

سانحہ ساہيوال ميں مقتول خليل کے ورثاء کے وکیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی افسر انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے
 

سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی سربراہ ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب

سانحہ ساہيوال پر لاہور ہائي کورٹ نے جے آئي ٹي سربراہ کو ريکارڈ سميت 4 فروری کو طلب کرتے ہوئے سماعت کےلیے دو رکني بنچ بھی تشکيل دے ديا۔ سانحہ ساہيوال پر جوڈيشل کميشن بنانے کي درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالت کے حکم پر آئي جي پنجاب امجد جاويد پيش ہوئے۔ چيف جسٹس نے…

مزید پڑھیے
 

ساہیوال سانحہ جے آئی ٹی رپورٹ، سی ٹی ڈی افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سانحہ ساہیوال پر قائم جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی کو بے گناہوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ کی روشنی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے، 5 اہلکاروں کیخلاف انسداد دہشت…

مزید پڑھیے
 

سانحہ ماڈل ٹاون،نئی جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں

سانحہ ماڈل ٹاون پر بننے والي نئي جے آئي ٹي نے تحقيقات کا آغاز کرديا، جب کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشترکا تحقیقاتی ٹیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

مزید پڑھیے