Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

نوواک جوکووچ کا آسٹریلیا کا ویزا دوسری مرتبہ منسوخ

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 5 days ago

آسٹریلین حکومت نے سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا دوسری مرتبہ منسوخ کردیا ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے آسٹریلیا میں موجود ہیں، آسٹریلین اوپن کا آغاز میلبرن میں 17 جنوری سے ہورہا ہے۔

گزشتہ ہفتے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں حراست میں رکھا گیا تھا، اس اقدام کے خلاف جوکووچ کے وکلا نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

کوویڈ-19ایس اوپیزکی خلاف ورزی، جوکووچ کاآسٹریلیاویزامنسوخ

بعد ازاں عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیتے تھے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کرنے کی درست دلیل دینے میں ناکام رہی۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی عدالت نے حکومت کو ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube