Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

ڈی آر ایس تنازع: ٹنڈولکر کا ریویو پھر زیر بحث

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ سیریز میں ڈی آر ایس سسٹم پر ایک مرتبہ پھر سوالات اٹھنے لگے، روایتی حریفوں کے درمیان موہالی کے میدان میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2011 کے میچ کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے تاہم بھارتی ٹیم کے مختلف پلیئرز نے اسٹمپ مائیک پر براڈکاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔

بلکل اسی طرح آئی سی سی ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل کے دوران سابق آف اسپنر سعید اجمل کی گیند پر سچن ٹنڈولکر کو ایل بی ڈبلیو کیا تھا جس پر امپائر نے بھی انہیں آؤٹ قرار دیا تھا تاہم ریویو میں بال کو لائن اور لمبائی کو مکمل تبدیل کردیا گیا تھا۔

اس میچ میں آؤٹ سے بچنے کے بعد سچن ٹنڈولکر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 29 رنز سے شکست برداشت کرنا پڑی تھی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز روی چندر ایشوین نے ڈین ایلگر کو ایل بی ڈبلیو کیا مگر ڈی آر ایس نے فیصلہ تبدیل کردیا اور ایلگر پویلین واپس لوٹنے سے بچ گئے لیکن یہ بات بھارتی ٹیم کو ہضم نہ ہوئی۔

بھارتی کرکٹرز کے ایل راہول، روی چندرن ایشون اور ویرات کوہلی اسٹمپ مائیک پر آکر اپنی بھڑاس نکالتے اور براڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔

ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم، پاکستان نےبھارت کو ہرادیا

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ پڑی اور فینز کا کہنا تھا کہ انڈینز کو آج جس ڈی آر ایس کا دکھ ہے وہ 2011 ورلڈکپ میں اسی ڈی آر ایس سے مستفید ہوئے تھے جب سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اوورٹرن ہوگیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube