Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

سابق پاکستانی،بھارتی کرکٹرز ایک بار پھر آمنےسامنے آئیں گے

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2022 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2022 | Last Updated: 6 days ago

پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹ لیجنڈز 20 جنوری سے عمان میں ایک بار پھر مدمقابل ہونگے۔

لیجنڈز لیگ 20 سے 29 جنوری تک عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، ایشیا لائنز کی ٹیم میں سابق کپتان شاہدآفریدی، محمدیوسف ، شعیب اختر، مصباح الحق ،شعیب ملک ،کامران اکمل سمیت سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمندا واس، رومیش کالو ویتھرانا، تلکارتنے دلشان، اوپل تھرنگا، اظہر محمود، اوپل تھرنگا، مصباح الحق اور محمد حفیظ جیسے کرکٹرز شامل ہیں۔

لیگ میں پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم ہوگی جبکہ بھارتی مہاراجہ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی بھی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دوسری جانب دیگر کئی معروف کرکٹرز نے عمان ٹی20 کرکٹ لیجنڈ لیگ میں حصہ لینے کی حامی بھر رکھی ہے۔

جےسوریا،آفریدی،دلشان،شعیب ایک مرتبہ پھرایکشن میں دکھائی دیں گے

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اس لیگ کے کمشنر ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کے انعقاد کےلیے برجوش ہیں، ایک ہی ٹیم میں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے سابق کرکٹرز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیم

ڈیرن سیمی، ڈینیل ویٹوری، بریٹ لی، جونٹی رہوڈز، کیون پیٹرسن، عمران طاہر، اویس شاہ، ہرشل گبز، ایلبی مورکل، مورنے مورکل، کوری اینڈرسن، مونٹی پنیسر، بریڈ ہیڈن، کیون اوبرائن اور پر مشتمل ہیں۔

بھارتی مہاراجہ کی تیم

وریندر سہواگ، یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، بدری ناتھ، آر پی سنگھ، پرگیان اوجھا، نمن اوجھا، منپریت گونی، ہیمنگ بڈانی، وینوگوپال راؤ، مناف پٹیل، سنجے بنگر، نین مونگیا، محمد کیف اور اسٹورٹ بنی پر مشتمل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube