Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

ویسٹ انڈیز کادورہ پاکستان:شرجیل، احمد شہزاد کی واپسی کاامکان

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران شرجیل خان،صاحبزادہ فرحان اور احمد شہزاد کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

آئی سی سی ٹی20 ولڈکپ کے دوران اسکواڈ میں شامل جن کرکٹرز کو موقع نہیں مل سکا انہیں بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلایا جائے گا۔

کپتان بابراعظم نے سلیکشن کمیٹی کو 18 میں سے 15 لڑکوں کی سلیکشن کی تجویز دے دی ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروایا جائے گا جس میں شعیب ملک،عماد وسیم سرفراز احمد اور محمد حفیظ کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب محمد رضوان،حسن علی اور شاہین آفریدی ون ڈے یا ٹی20 انٹرنیشنل میں سے کسی ایک سیریز میں آرام کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیا جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے کراچی میں ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز 18 دسمبر سے کھیلی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube