Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کروناکی نئی لہر:بالنگ کنسلٹنٹ آج جنوبی افریقہ روانہ ہونگے

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کےباعث قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر آج قومی اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر پیر اور منگل کی درمیانی شب بنگلہ دیش سے جنوبی افریقہ کیلیے روانہ ہوں گے۔

کوویڈ-19 وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سے ویرنن فیلنڈر اب جلد جنوبی افریقہ روانہ ہورہے ہیں۔

قومی ٹیم کےبولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کب پاکستان آئیں گے؟

ابتدائی طور پر ورنن فیلنڈر نے پہلے ٹیسٹ کے بعد یکم دسمبر کو ڈھاکہ سے کیپ ٹاؤن روانہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹر ٹی20 ورلڈکپ میں بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر قومی ٹیم جوائن کی تھی جبکہ وہ 6 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube